مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینیئر رہنما کمل ناتھ نے راجستھان میں ہوئے سڑک حادثے میں 11 افراد کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
کمل ناتھ نے ٹوئیٹ کے ذریعے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان کے ضلع ناگور میں شری بالاجی کے پاس ہوئے ایک دردناک حادثے میں مدھیہ پردیش کے اجین کے 11 افراد کی موت کی خبر بے حد تکلیف دہ ہے۔
مزید پڑھیں:راجستھان سڑک حادثہ: متاثرین کو معاوضہ کا اعلان
انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے تئیں اظہار تعزیت کرتے ہوئے مالک سے زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی ہے۔
یو این آئی