ریاست مدھیہ پردیش کی گورنر آنندین پٹیل نے آج راج بھون میں منعقد ایک پروقار تقریب میں ہائی کورٹ کے نو منتخب چیف جسٹس محمد رفیق کو حلف دلایا۔
اس موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، سابق وزیر اعلی کمل ناتھ اور دگ وجے سنگھ، وزیر داخلہ اور قانون سازی کے وزیر نروتم مشرا، دیگر وزرا، جج اور سینئر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔
راج بھون کے ہال میں منعقدتقریب حلف برداری کی نظامت ریاست کے چیف سکریٹری اقبال سنگھ بیس نے کی۔
یہ بھی پڑھیں:کوویکسین اور کووی شیلڈ کے ہنگامی استعمال کی منظوری
واضح رہے کہ گورنر آنندی بین پٹیل نے آج ہی بی جے پی کے سینئر اراکین اسمبلی تلسی رام سلاوٹ اور گووند سنگھ راجپوت کو کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے حلف دلایا۔