اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں واقع صفہ پبلک اسکول میں منعقدہ جشن اردو پروگرام میں طلبا و طالبات نے بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ تقریر، نعت، نظم، مقالے اور اسلامی کوئز مقابلے حصہ لیا۔ کامیاب طلبہ کو ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ تین دنوں چلے جشن کے لیے طلبہ کئی دنوں سے تیاریوں میں مشغول تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اردو ہفتے کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے کیونکہ اس سے ہمارے علم میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ یہ میٹھی اور شریں زباں ہے جو لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ آج بھی کئی اسکولوں میں مغربی تہذیب سے منسلک جشن منعقد ہوتے ہیں جس سے وہ کئی لوگوں کو متاثر تو کر سکتے ہیں مگر معیاری تعلیم اور تہذیب و ثقافت کے سبق سے طلبہ محروم رہ جاتے ہیں جب کہ یہی اصل تعلیم ہے جو معاشرے کو مضبوط کرنے میں اہم کردار نبھاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bhopal Sufi Sant Maha Abhiyan بھوپال میں صوفی سنت مہا ابھیان کا آغاز
اسکول پرنسپل ڈاکٹر راحیلہ خان کا کہنا تھا کہ جشن اردو کا طلبہ کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ وہ اردو سے بڑا انس رکھتے ہیں جیسے ہی ہم اس کا اعلان کرتے ہیں، طلبہ بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ مقابلہ ذات میں اپنا نام درج کراتے ہیں۔ اسکول کے ڈائریکٹر عبدالغفور خان میو کا کہنا تھا کہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا آسان بھی ہوتا ہے اور اثر دار بھی۔ بچے بھی اس زبان میں بڑے ذوق و شوق سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔