ETV Bharat / state

Jashan Urdu program organized in Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش میں جشن اردو پروگرام کا اہتمام - Urdu program by Madhya Pradesh Urdu Academy

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی تین چار اور پانچ مارچ کو "جشن اردو"منایا جا رہا ہے جس میں اردو سے جڑے متعدد پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔

مدھیہ پردیش میں جشن اردو پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : Mar 1, 2022, 10:37 PM IST

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی "جشن اردو"منایا جا رہا ہے جس کی تیاریاں پوری طرح مکمل کر لی گئی ہے۔

اس سلسلے میں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ "جشن اردو" کے پہلے روز یعنی 3 مارچ کو "جشن اردو" پروگرام کے ابتدا کے بعد بھوپال کی مشہور اور تاریخی بیت بازی کا مقابلہ پیش کیا جائے گا، جس میں بھوپال کے طلبا و طالبات حصہ لیں گے۔

اس کے بعد اوپن مائیک کے ذریعہ شاعری, گیت, غزل کی پیشکش کی جائے گی- پہلے روز کے دوسرے سیشن میں صوبائی مشاعرہ اور شام کو افتتاح کے تحت حب الوطنی پر مبنی اردو نغمہ پیش کی جائیں گے- اسی طرح "جشن اردو" کے تحت دوسرے روز اردو میں لسائی ادب پر سمینار اور چلمن مشاعرہ ہوگا۔ اور "جشن اردو" کے آخری دن تقسیم انعامات، چار بیت مقابلہ اور اردو شاعری میں نئے "رجحان تلفظ اور رسم الخط" پر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔

ویڈیو
مزید پڑھیں:

ڈائریکٹر نصرت مہدی نے یہ بھی بتایا کہ ہمارا "جشن اردو" پروگرام کو منعقد کرنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ اردو زبان کو فروغ حاصل ہو اور یہ زبان ہر گھر تک پہنچے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.