ETV Bharat / state

Islamiya Karomiya Society اسلامیہ کریمیا سوسائٹی کے صدر کا انتخاب - مدھیہ پردیش کا قدیم ترین تعلیمی ادارہ

مدھیہ پردیش کے قدیم ترین تعلیمی ادارہ سوسائٹی اسلامیہ کریمیا کے انتخابات میں عرفان ملتانی کو نمایاں کامیابی ملی۔ وہ سوسائٹی کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ Islamiya Karomiya Society

اسلامیہ کریمیا تعلیمی ادارے کے  صدر کے لئے انتخاب

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 4:08 PM IST

اندور: مدھیہ پردیش کا قدیم ترین تعلیمی ادارہ اسلامیہ کریمیا سوسائٹی گزشتہ کئی دہائیوں سے تعلیمی میدان میں فعال ہے۔ یہاں سے ہزاروں طلباء علم سے آشنا ہو کر عالمی سطح پر ملک اور ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔ Islamiya Karomiya Society Election Held In Inodre In Madhya Pradesh

اسلامیہ کریمیا سوسائٹی کے صدر کا انتخاب

تعلیمی مرکز کہے جانے والے اندور کا یہ تعلیمی ادارہ جو سستی اور معیاری تعلیم کے لئے بھی مشہور ہے۔ اس کے تعلیمی نظام کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کے لئے ہر تین برس میں انتخابات کرائے جاتے ہیں۔ اس بھی انتخابات ہوئے جس میں 152 اراکین نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر کے سوسائٹی کے صدر کا انتخاب کیا۔

صدر عہدے کے لئے صحافت شعبے سے تعلق رکھنے والے پریس فوٹوگرافر عادل خان امیدوار کے طور پر کھڑے ہوئے تھے تو وہیں دوسری جانب سوسائٹی کے سابق صدر عبدالجبار ملتانی کے صاحبزادے نوجوان کاروباری عرفان ملتانی اپنی قسمت آزما رہے تھے۔عادل خان کو 33 ووٹ ملے جب عرفان ملتانی کو 119ووٹ حاصل کرکے صدر کے عہدے پر قبضہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:Urdu Academy will honor Students مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی طالبات کا کریں گی اعزاز

الیکشن آفیسر ایڈوکیٹ او پی شرما نے بتایا کہ اسلامی کریمیا سوسائٹی میں 162 ممبر ہیں۔ صدر کے عہدے کے لئے آج جو انتخابات ہوئے۔ اس میں 152 ممبر نے ووٹ ڈالے۔ عادل خان کو 33 جب کہ عرفان ملتانی کو 119 ووٹ حاصل ہوئے۔ عرفان ملتانی کو 86 ووٹوں سے کامیابی ملی۔

عادل خان نے کہا کہ انہوں نے سوسائٹی کے اراکین کو بیدار کرنے کے مقصد سے انتخاب میں حصہ لیا تھا۔ ہم ادارے کے فلاحی کاموں کی ستائش کرتے ہیں۔بدعنوانی کا معاملہ سامنے آتا ہے تواس کی مخالفت کریں گے۔ عرفان ملتانی کا کہنا تھا کہ جو ذمہ داری مجھے ملی ہے۔ اس ذمہ داری کو وہ پوری ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی کوشش کریں گے۔اس کے لئے ٹیم کے تمام ممبران کا تعاون چاہیے۔Islamiya Karomiya Society Election

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.