ETV Bharat / state

Mohammad Saleem حزب التحریر سے مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتار سوربھ راج ویدیہ کیسے بنا محمد سلیم ۔۔۔۔؟ - ڈاکٹر ذاکر نائیک

گزشتہ دنوں حزب التحریر کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزام میں مدھیہ پردیش اے ٹی ایس نے 16 افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں ایک محمد سلیم بھی ہے۔ سلیم پہلے سوربھ راج ویدیہ تھا جو بعد میں محمد سلیم بن گیا اسی سے متعلق نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے سلیم کے والدین سے بات کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 16, 2023, 9:18 AM IST

Updated : May 17, 2023, 2:15 PM IST

حزب التحریر سے مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتار سوربھ راج ویدیہ کیسے بنا محمد سلیم ۔۔۔۔؟

بھوپال: محمد سلیم عرف سوربھ راج ویدیہ کے والد اشوک راج ویدیہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جس شخص نے میرے بیٹے کو اسلام قبول کرنے کے لیے برین واش کیا اس کا نام ڈاکٹر کمال ہے۔ یہ وہی ڈاکٹر کمال ہے جو ٹی آئی ٹی کالج میں میرے بیٹے کا سینیئر تھا۔جب میرے بیٹے کی منگنی ہوئی تو منگنی کی تقریب میں ڈاکٹر کمال آیا تھا۔ تب سے ہی سوربھ ڈاکٹر کمال کے رابطے میں رہنے لگا۔ کچھ دنوں کے بعد اس کے بات کرنے کا انداز بدل گیا اور آخر کار ایک دن مجھے معلوم ہوا کہ وہ مکمل طور پر اسلام قبول کرچکا ہے۔ پھر بھی کسی نہ کسی طرح ہم نے اسے 2014 تک اپنے پاس رکھا اور سمجھاتے رہے لیکن وہ نہیں مانا۔ آخر کار 30 اگست 2014 کو میں نے اسے اپنے گھر سے باہر نکال دیا۔ اس کے بعد سوربھ محمد سلیم کی طرح زندگی گزار رہا ہے اور اس کی بیوی اور بچوں نے بھی اسلام قبول کر لیا ہے۔

محمد سلیم کی والدہ بسنتی جین راج ویدیہ نے کہا کہ سوربھ کے اسلام کی طرف جھکاؤ کے بارے میں انہیں 2009 اور 2010 کے دوران ہی معلوم ہوا تھا، لیکن جب بھی اس سے پوچھا گیا تو اس نے اس تعلق سے بات کرنے سے گریز کیا۔ اس کے بعد میں نے سوالم جواب کرنا چھوڑ دیا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں وہ گھر چھوڑ کر نہ چلا جائے اور ہم سے باتیں نہ چھپانے لگ جائے۔ سوربھ اور اس کے والد کے درمیان کافی بحث ہوتی تھی۔ بہو بھی اس کے حق میں ہی باتیں کرتی تھی لیکن وہ مکمل طور پر اسلام قبول کرچکا تھا اور 2014 میں اسے گھر سے نکال دیا گیا۔ اشوک راج ویدیہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سلیم ذاکر نائیک سے جڑا ہوا ہے اسی نے سوربھ کو محمد سلیم بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بہو اور بیٹے کو ممبئی لے جایا گیا تھا۔ جہاں ان کا رابطہ ڈاکٹر ذاکر نائیک سے بھی ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بہو تو ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پروگرام ہی مذہب تبدیل کرلی تھی۔ سوربھ عرف محمد سلیم سال 1982 میں بیرسیا ہی میں پیدا ہوا۔ وہ چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ سلیم نے بھوپال سے بی فارم اور کرناٹک سے ایم فارم کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد ایچ ڈی کرنے کے لیے جودھ پور راجستھان گئے اور وہاں سے آکر ٹی آئی ٹی کالج میں داخلہ لیا۔ یہاں ڈاکٹر کمال سے رابطہ ہوا اور اس کے بعد اس کے خیالات بدل گئے۔

یہ بھی پڑھیں : MP ATS Arrested 16 Persons مدھیہ پردیش اے ٹی ایس اور حیدرآباد پولیس کی مشترکہ کارروائی، سولہ افراد گرفتار

Last Updated : May 17, 2023, 2:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.