ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں واقع اندور راؤ تھانہ علاقے میں گشتہ دنوں میں ایک شخص کو معمو لی بات پر چاقو مار کر قتل کر دیا تھا۔
جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس نے معاملہ درج کر نامعلوم بدمعاشوں کی تلاش شروع کی۔
اس وادات کو انجام دینے والے دو لوگوں کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
اس سلسلے میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی پرشانت چوبے نے بتایا کہ یہ واقعہ ستمبر کے مہینے میں معمولی بات پر ایک نوجوان شخص کو چا کو مار کر قتل کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ قتل کرنے والے نامعلوم بدمعاش واردات کو انجام دے کر فرار ہوگئے تھے اور پولیس نے ان کو پکڑنے کے لیے بڑی مشقت کرنی پڑی دونوں ملزم مدنی ہوٹل میں اکثر کھانا کھانے آتے تھے اسی اطلاع کی بنیاد پر پولیس سی سی ٹی وی کیمرے سے تلاش کی۔
اس وارادت میں شامل ملزموں نے بتایا کہ گاڑی چلانے کو لے کر قاتل اور مقتول کے بیچ معمولی سی کہا سنی ہو گئی تھی۔
جس پر نیلیش چودھری اور امیت چودھری نے انکت شرما نامی شخص پر چاقو سے حملہ کیا اور ہوا میں فائر کر فرار ہوگئے تھے۔
وہیں پولیس نے دونوں ملزموں کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کر کے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔