ETV Bharat / state

اندور: بینک لوٹنے والے بدمعاش گرفتار

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں دن دہاڑے بینک لوٹ کر فرار ہونے والے بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 5:12 PM IST

Indore: Three robbers involved in Pardeshipura bank loot held after police encounter
اندور: بنک لوٹ کر فرار لٹیرے گرفتار

پردیسی پورہ تھانہ علاقے میں ایکسس بینک لوٹ کر بدمعاش فرار ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس کے ساتھ تصادم میں تین لٹیرے زخمی ہوگئے، اس کارروائی میں پانچ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

اندور ڈی آئی جی ہری نارائن چاری مشرا نے بتایا کہ پردیسی پورہ تھانہ علاقے کے ایکسس بینک میں لٹیرے ہتھیاروں سے دھمکاتے ہوئے پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ انہیں پکڑنا پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا۔ لٹیروں کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔

بدمعاش گرفتار

پولیس کو اس سلسلہ میں ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ لٹیرے لوٹ کی رقم کا بٹورا کرنے کے لیے سپر کاریڈور آرہے ہیں۔

پولیس جب سپرکاریڈور پہنچی تو لٹیروں نے فائرنگ شروع کردی جبکہ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں تین لٹیرے زخمی ہوگئے اور کاروائی کے دوران پانچ پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.