ETV Bharat / state

اندور: کورونا وائرس کے پیش نظر جزوی طور پر دکانیں بند

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 10:02 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کاروباریوں نے کاروبار کا وقت محدود کر دیا ہے۔ جبکہ کچھ نے اپنا کاروبار بھی جزوی طور پر بند کیا ہے۔

Indore: Shops partially closed due to corona virus
اندور: کورونا وائرس کے پیش نظر جزوی طور پر دکانیں بند

صوبے کا تجارتی دارالحکومت کہے جانے والا صنعتی شہر اندور کورونا کا مرکز بن گیا ہے جہاں روز بروز کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس سے صحت عملہ اور انتظامیہ فکر مند ہے تو وہیں اندور کاروباریوں نے کورونا سے تحفظ کے لیے جزوی طور پر کاروبار کو بند کر دیا ہے۔

کاروباریوں کا کہنا ہے کہ جان ہے تو جہان ہے، اگر ہم زندہ رہے تو پھر کمالیں گے، کاروباری ایسوسی ایشن نے جو فیصلہ لیا ہے ہم اس کی تائید کرتے ہیں اور احتیاطی تدابیر بھی اپنا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جہاں ہم اپنا کاروبار 12 سے 14 گھنٹے کیا کرتے تھے اب ہم نے اس کو محدود کردیا ہے۔ ہم پوری طرح سے انتظامیہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کر رہے ہیں۔

کاروباریوں نے کہا کہ اب خریداروں کو شام 6 بجے سے پہلے ہی اپنی خریداری مکمل کرنا ہوگی ورنہ شام کے بعد دکانیں بند ہو جاتی ہیں۔ وہیں کچھ کاروباریوں نے کورونا سے تحفظ کے لیے جزوی طور پر اپنے کاروبار کو ہی مکمل بند کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے طے وقت پر ہی دکانیں کھل رہی ہیں اور بند ہو رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.