پولیس ہر منگل کے روز عام لوگوں کے لیے قومی سماعت کا اہتمام کرتی ہے اسی کے پیش نظر آج پولیس ہیڈکوارٹر میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب سماعت میں شریک ہونے آئی ماں بیٹی نے خودکشی کرنے کوشش کی۔
حالانکہ پولیس اہلکاروں کی ہوشیاری سے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں رہنے والے چند اثر و رسوخ والے لوگ ان کے مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کی شکایت کرنے کے بعد بھی انھیں انصاف نہیں ملا اور یہی وجہ تھی کہ انھیں یہ قدم قٹھانے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔
واضح رہے کہ ریاست میں کمل ناتھ حکومت نے ریاست سے سے مافیاؤں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے اس کے باوجود بھی ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں۔