ETV Bharat / state

Indore Mayor Take Oath: اندور میں نو منتخب میئر اور کونسلرز نے حلف لیا

اندور میں میونسپل کارپوریشن کے 24 ویں میئر کے طور پشیہ متر بھارگو نے حلف لیا۔ Mayor Pushyamitra Bhargav, and corporators take oath

اندور میں نومنتخب میئر اور کونسلرز نے حلف لیا

author img

By

Published : Aug 7, 2022, 4:26 PM IST

اندور: گذشتہ دنوں اندور میونسپل کارپوریشن انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 85 وارڈز میں سے 64 وارڈز پر کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں اندور کے کلکٹر منیش سنگھ نے نومنتخب میئر سمیت بی جے پی کونسلرز کو حلف دلایا۔ اس تقریب میں بی جے پی کے سینیئر رہنماؤں سمیت پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس حلف برداری تقریب میں کانگریس کونسلرز کے ساتھ ہی ایک آزاد امیدوار نے شرکت نہیں کی، کیوں کہ کانگریس پارٹی کا کہنا تھا کہ حلف برداری کی تقریب کلکٹر آفس میں منعقد کی جائے۔

اندور میں نومنتخب میئر اور کونسلرز نے حلف لیا

وہیں کانگریس کے اٹھارہ کونسلرز اور ایک آزاد امیدوار نے کلکٹر آفس پہنچ کر کانگریس صدر اور سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں حلف لیا۔ اس موقع پر اندور کانگریس کے صدر وِنے باقی وال نے کہا کہ ہم نے چار دن پہلے ہی کلکٹر منیش سنگھ سے کہا تھا کہ حلف کی تقریب کلکٹر آفس میں ہی منعقد کرائی جائے جب کہ بھارتی جنتا پارٹی نے اس تقریب میں کافی پیسہ خرچہ کیا۔ اگر وہی پیسہ شہر کے فلاحی کاموں میں لگایا جاتا تو بہتر ہوتا۔ اسی لیے ہم نے ہمارے کونسلرز کے ساتھ کلکٹر آفس میں ہی اس تقریب کا انعقاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Madhya Pradesh Waqf Board Election: مدھیہ پردیش وقف بورڈ چیئرمین کے انتخاب پر قیاس آرائیاں تیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.