ادھر مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ اپنے ہی گھر پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتابنر جی کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئے۔
انہوں نے ممتا بنر جی پر یہ الزام عائد کیا کہ ان کے دور اقتدار میں جو بدعنوانیوں کا دور چل رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے مغربی بنگال کے غریب عوام کے لئے جو اناج بھیجا گیا ہے وہ اناج غریبوں میں تقسیم نہیں ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے جو کارکنان عوام کے درمیان اناج تقسیم کرتے ہیں انہیں گرفتا ر کر لیاجاتا ہے۔ بی جے پی کے کارکنان کو باہر نہیں نکلنے دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو پی پی آئی کٹ مرکزی حکو مت کی جانب سے ڈاکٹروں کےلئے بھیجی گئی تھی وہ ٹی ایم سی کے ارکا ن اسمبلی اور ارکا ن پارلیمان پہن کر سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو اناج مرکزی حکومت نے غریب عوام کےلئے بھیجا تھا ٹی ایم سی کے کارکنان اسے فروخت کر رہے ہیں ۔
انہوں نے ٹی ایم سی پر مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے منگل کو ہر ضرورت مندوں کے لئے پانچ کیلو اناج بھیجا تھا ٹی ایم سی کارکنا ن وہ بھی ضرورتمندوں کو نہیں دے رہے ہیں ۔