مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
صوبہ کا تجارتی دارالحکومت کہے جانے والا اندور کورونا کا مرکز بن گیا ہے، یہاں روز بروز کورونا سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
20 مارچ سے لے کر ستمبر تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 834 تک پہنچ گئی ہے، تو وہیں 516 افراد کی اموات بھی درج کی گئی ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 3315 مریضوں کے نمونوں کی جانچ کی گئی، ان میں سے 451 مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 2859 کی رپورٹ منفی آئی۔
اندور ضلع میں اب تک دو لاکھ 78ہزار 957 کورونا کے نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، جس میں 20134 کورونا کے مریض ملے تو وہیں ہسپتالوں سے شفایاب ہو کر لوٹنے والوں کی تعداد 16 ہزار 364 ہو گئی ہے جبکہ 516 لوگوں کی کورونا مرض سے اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
فی الحال اندور میں 3954 کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
راجیہ سبھا کی کاروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی
کورونا سے تحفظ فراہم کرانے کے لیے انتظامیہ اور صحت عملے کے ساتھ اب کاروباریوں نے بھی رضاکارانہ طور پر ہفتہ اور اتوار کو اپنا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یومیہ طور پر شام پانچ بجے کے بعد دکانیں بند کر دی جائیں گی۔