ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ تین دنوں میں یہاں سو سے زائد کورونا کے نئے مریض پائے گئے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کورونا مہم کی شروعات کی ہے جس کے تحت اندور میں ہر اتوار کو کرفیو نافذ کیا جائے گا، اس مہم پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ نے آج اندور میں کرفیو نافذ کیا ہے ۔
کورونا بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں اندور میں کورونا کے 129 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد شہر میں کورونا سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اس وبا سے 229 افراد کی ابھی تک اموات ہو چکی ہے ۔