ریاست مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں کریسنٹ اسکول میں بیدر کرناٹک کا معروف تعلیمی ادارہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کی شاخ کا قیام عمل میں آیا-
اس موقع پر شاہین گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے شاہین گروپ کے تعلق سے بتایا کہ شاہین گروپ گزشتہ 31 برسوں سے تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔
گزشتہ پانچ برسوں میں اس ادارے نے سماج کو 1089 ڈاکٹر دیے ہیں نیز انجینئرس, وکلاء اور چارٹڈ اکاونٹنٹ جیسے کورسز میں یہاں کے طلباء نے کامیابی حاصل کی۔
علاوہ ازیں جو بچے پندرہ سولہ برس کے ہوجاتے ہیں اور وہ کبھی اسکول نہیں گئے یا مدارس میں حافظہ مکمل کر کے اپنی معاشی ضروریات پوری کرنے کے لیے معمولی کام کرکے گزارا کرنے پر مجبور تھے، ایسے بچوں کو ادارہ نے اپنے یہاں داخلہ دیا اور خصوصی طور پر ان کے لئے اکیڈمی کیریئر یونٹ قائم کی-
اس دوران ان کو اس لائق بنایا جاتا ہے کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کر اچھے مقام تک پہنچیں اور سماج و ملک کی خدمات کر سکیں۔
شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کی شاخ کے افتتاح کے موقع پر بھوپال شہر قاضی اور پیرزادہ حافظ سیراج حسن مجددی بھی موجود رہے ۔