صوبے کا تجارتی دارالحکومت کہے جانے والا اندور جہاں کورونا کے روز نئے مریض سامنے آ رہے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 112 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
کورونا بلیٹن کے مطابق کورونا کی جانچ کے لیے 1535 نمونے لیے گئے تھے جس میں سے 112 کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 1396 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ وہیں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 311 ہوگئی اور 44 کورونا مریض صحتیاب ہو کر اسپتال سے گھر بھی لوٹ آئے ہیں۔ اب اندور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7328 ہوگئی تو 1981 مریضوں کا اسپتالوں میں کورونا کا علاج بھی چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ اندور ضلع میں اب ایک لاکھ 36 ہزا 179 کورونا سے متاثر مریضوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس میں سے 7328 کورونا کے مثبت مریض سامنے آئے ہیں تو وہیں اس مہلک بیماری سے 5036 مریض شفایاب ہو کر ہسپتالوں سے گھر بھی لوٹے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا مہلک بیماری سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 311 تک پہنچ گئی ہے ۔
کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے انتظامیہ اور محکمہ صحت عملہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ وہ لوگوں کو سماجی فاصلہ اور ضروری کام ہو تو گھر سے باہر نکلنے کی ہدایت پر بھی عمل کرنے کی گزارش کر رہا ہے۔ اس کے باوجود کورونا مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہے ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کراس کمیٹی نے پانچ دن کے لیے مکمل ان لاک کا اعلان کر دیا ہے جس کے پہلے روز گذشتہ 24 گھنٹوں میں 112 کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔