ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں سماجی تنظیم ’’ سرو دھرم سنگھ ‘کی جانب سے ائمہ کرام اور مؤذنین کو تحائف اور اعزاز سے نوازا گیا۔ماہِ صیام اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ ہمارے درمیان سے گزر رہا ہے۔خوش نصیب ہیں اللہ کے وہ بندے جو ماہ کا احترام کرتے ہوئے اپنے اوقات کو لہو لعب میں ضائع کرنے کے بجائے کثرت سے عبادات کا اہتمام کر تے ہوئے رضائے الہی کے طلبگار ہیں۔
رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔نفل کا ثواب فرض کے برابر اورفرض کا اجر ستر فرائض کے برابر ہوجاتا ہے ہے۔مسلمان اس ماہ میں دن کے وقت روزہ رکھتے ہیں اور شب میں نماز تراویح سمیت دیگر عبادات کا کثرت سے اہتمام کرتے ہیں۔ایسے میں نماز تراویح اور پنج وقتہ نمازوں کی امامت کرنے والے اور مسجد کی خدمت کے ساتھ نماز کے لئے پابندی کے ساتھ اذان دینا باعث اجر مشکل طلب کام ہے ،لیکن مسلمان اپنے رب کی رضا کے حصول کے لئے انہیں پابندی سے انجام دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Ramdhan 2023 ماہ صیام کی اہمیت و فضیلت
امام اور مؤذنین کی عزت افزائی کے لئے آج انہیں اعزاز اور تحائف سے نوازا گیا۔سرو دھرم سنگھ کے صدر منظور احمد نے بتایا کہ ہر سال ہم ماہ صیام کے موقع اماموں کو رمضان کے آخری عشرے میں اعزاز اور تحائف دیتے ہیں۔ مگر اِس بار دوسرے عشرے میں ہی اماموں اور مؤ ذنین کو اعزاز اور تحائف اس لئے دیئے جارہے ہیں تاکہ عید سے قبل وہ اپنی تیاری کرسکیں۔
پنڈت دنیش تیواری نے کہا کہ ایسے نازک دور میں سرور دھرم سنگھ تنظیم نے تمام مذاہب کے لوگوں کے درمین بھائی چارہ کی فضا قائم کرنے میں مثال پیش کی ہے ۔