اندور شہر میں کورونا وائرس کی وبا کے سبب اندور شہر کو ریڈ زون قرار دیا گیا تھا اس سے قبل لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں پر بھی تالا بندی کردی گئی تھی جس کی وجہ سے زیادہ تر بس ڈِپو میں ہی کھڑی ہوئی تھیں۔
آج اچانک اے آئی سی ٹی ایس ڈِپو میں کھڑی بس میں آگ لگ گئی، آگ اتنی شدید تھی کی علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ فی الحال فائر بریگیڈ آگ پر قابو کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
آس پاس کھڑی دیگر بسوں کے زد میں آنے سے قبل ہی فائر بریگیڈ عملہ جائے واقعہ پہنچ گیا، فی الحال فائر بریگیڈ آگ پر قابو کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔