ETV Bharat / state

Narottam Mishra On Hizb ut Tahrir حزب التحریر ارکان کے بین الاقوامی روابط تحقیقات کے دائرے میں، نروتم مشرا - مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ مشتبہ افراد سے غیر ملکی فون نمبر بھی ملے ہیں۔ ان کے بین الاقوامی رابطوں اور فنڈنگ ​​کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 11, 2023, 3:46 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج بتایا کہ ممنوعہ تنظیم حزب التحریر (ایچ یو ٹی) کے پانچ مشتبہ افراد کو حیدرآباد سے بھوپال لایا گیا ہے اور تمام ارکان کے بین الاقوامی روابط کی جانچ کی جارہی ہے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ تنظیم کے پانچ مشتبہ افراد کو حیدرآباد سے بھوپال لایا گیا ہے۔ آج عدالت سے ان تمام کا ریمانڈ طلب کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ مشتبہ افراد سے غیر ملکی فون نمبر بھی ملے ہیں۔ ان کے بین الاقوامی رابطوں اور فنڈنگ ​​کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس سب کے پیچھے کون ہے، کیا انہوں نے لوگوں کا مذہب بھی تبدیل کیا اور ان کے بینک اکاؤنٹس بھی جانچ کے دائرے میں ہیں۔

نروتم مشرا نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں قانون کی حکمرانی ہے۔ یہاں کسی دہشت گرد تنظیم کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔ ریاست میں سمی، پی ایف آئی اور ایچ یو ٹی جیسی تنظیموں کا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا ہے۔ دارالحکومت بھوپال سے مدھیہ پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ایچ یو ٹی کے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان تمام کو ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد سے پانچ اور چھندواڑہ سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Dhar Murder Case دھار قتل کیس میں پولیس نے فوری کارروائی کی، نروتم مشرا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.