ریاست مدھیہ پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی اضلاع میں صبح سے ہی مسلسل بارش جاری رہی۔
اطلاع کے مطابق رواں برس مانسون تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے یہاں بارش دیر سے شروع ہوئی ہے۔ اندور میں اب تک 32 انچ بارش ہوئی ہے جبکہ ہر برس ستمبر میں یہاں 34 سے 35 انچ بارش درج کی جاتی تھی۔
کیلنڈر کے مطابق مانسون کے ختم ہونے میں اب صرف چار دن بچے ہیں ایسے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے 23 اضلاع میں بارش ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کھنڈوا ضلع میں سب سے زیادہ چار انچ بارش درج کی گئی تو وہی صنعتی شہر اندور چھیندواڑہ اور سیونی میں دو دو انچ۔
مزید پڑھیں: پنجاب: 15 وزرا کی حلف برداری، ایک مسلم چہرہ بھی شامل
صبح سے ہی صوبے کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی تھی وہی محکمہ موسمیات نے ا گلے 24 گھنٹے میں صوبے کے انیس اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ دی ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان اضلاع میں 2.5 سے 4.5 انچ تک بارش درج کی ہوسکتی ہے۔