ETV Bharat / state

Heavy rain In Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش، ہائی الرٹ جاری - ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا

مدھیہ پردیش میں مسلسل موسلادھار بارش کے سبب لوگوں کی مدد کے لیے ریاستی حکومت نے 19 ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ساتھ ہی ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے۔ Heavy rain In Madhya Pradesh orange and yellow alert issued for many districts

مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش
مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش
author img

By

Published : Jul 13, 2022, 4:44 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے ساتھ دارالحکومت بھوپال میں بھی محکمہ موسمیات نے بارش کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ وہیں جس طرح بارش ریاست اور دارالحکومت میں ہو رہی ہے، اس سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مدھیہ پردیش میں مانسون سرگرم ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھوپال، شہڈول اور جبلپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں بھاری بارش درج کی گئی ہے-

مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش

وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے میں ریاست کے 12 اضلاع میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ اسی وجہ سے محکمہ موسمیات نے اورینج اور یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اورینج الارٹ کے مطابق بھوپال، نرمداپورم ڈویژن کے اضلاع میں اور کھنڈوا، کھرگون، دھار، دیواس، گنا، اشوک نگر اور شوپوری ضلعوں میں کہیں کہیں بھاری بارش کا امکان ہے۔ یلو الرٹ کے مطابق انوپ پور، شہڈول، امریا، ڈنڈوری، کٹنی، جبلپور، چھندواڑا، سیونی، ساگر اور دموہ ضلعوں میں کہیں کہیں بھاری بارش ہو سکتی ہے-

مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش
مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش

ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ان سب حالات پر کہا کہ ہمارے ذریعے بنائی گئی ٹیمیں چاروں طرف راحت کا کام کر رہی ہے- حکومت نے ان سب پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے- جس سے مصیبت میں پھنسے لوگ اس نمبر پر ہمارے افسران سے بات کر سکتے ہیں- یہ ٹول فری نمبر 1070107 ہیں- ساتھ ہی حکومت نے اس بارش کی مصیبت سے نپٹنے کے لیے 19 ٹیمیں بنائیں ہے جو صوبے میں جہاں جہاں موسلادھار بارش ہو رہی ہیں اور لوگوں کو نقصان پہنچ رہا ہے وہاں پر راحت کا کام کر رہے ہیں- انہوں نے کہا ہم نے ندی کے کنارے کے وہ علاقے جو بارش کی وجہ سے ڈوب سکتے ہیں ان علاقے کے لوگوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ حکومت ہر طرح کی پریشانی اور لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Notice For Serving Cold Tea For CM: وزیراعلیٰ کو ٹھنڈی چائے پیش کرنے پر سپلائی افسر کو نوٹس جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.