عالمی کورونا وبا کے سبب دو سال کےبعد رواں سال حج کوٹہ کے کا اعلان سینٹرل حج کمیٹی آف انڈیا نے کر دیا ہے- لیکن اس سال مقدس سفر میں مدھیہ پردیش کے حصے میں محض 1714 سیٹوں کا کوٹہ آیا ہے۔ جبکہ پوری ریاست سے تقریبا 4000 کے قریب درخواستیں آئی ہیں- اس صورتحال میں پھر عازمین حج کی تقدیر لاٹری کی حوالے کر دی ہے - اسی مہینے ہونے والے حج قرعہ میں ملے ناموں کو حج پر جانے کا موقع مل پائے گا- Hajj Quota for Madhya Pradesh
یہ بھی پڑھیں: Haj Committee of India: اے پی عبد اللہ کٹی حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین منتخب
مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے انچارج سیکریٹری یاسر عرفات کے ذریعہ جاری لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ اس سال ریاست کے 1714 حاجی سفر حج پر جائیں گے- حج2022 کے قرعہ اندازی کی اطلاع الگ سے دی جائے گی-واضح رہےکے سینٹرل حج کمیٹی پہلے ہی ہدایات جاری کر چکی ہے کہ امسال حج پر وہی درخواست گزار جائیں گے جن کی عمر 65 سال سے کم ہے- اس کے علاوہ سعودی حکومت نے عازمین کو ویکسین کی دونوں ڈوز کے ساتھ حج پر پہنچنے کی تاکید کی ہے- سفر حج سے پہلے عازمین کو اپنا آر ٹی پی سی آر کروانا بھی لازمی کیا گیا ہے-