ریاست مدھیہ پردیش کے جمعیت علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیت علماء ہند مدھیہ پردیش کی ایگز یکٹیو کمیٹی اور مدھیہ پردیش کے ضلع عہدیداران نے جلسے کا انعقاد کیا۔ آج جمعیت علماء مدھیہ پردیش کے صوبائی انتخاب ہوئے، جس میں سب کی رضامندی سے ایک بار پھر حاجی محمد ہارون کو دوبارہ جمعیت علماء مدھیہ پردیش کا صدر منتخب کیا گیا۔
مدھیہ پردیش جمعیت علماء کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر حاجی محمد ہارون نے سب کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:اردو کی صنف 'افسانچہ' کو بچانے کے لیے 'بزم افسانچہ بھوپال' کا قیام
یہ پروگرام برکت الله پبلک اسکول میں منعقد ہوا، جس میں جمعیت علماء مدھیہ پردیش کے صدر، نائب صدر اور ضلع عہدےداران کا الیکشن ہوا۔ اجلاس میں دہلی سے جمعیت علماء ہند کی ایگز یکٹیو کمیٹی کے ممبر حضرت مولانا قاری شوکت بطور الیکشن مبصر شامل ہوئے۔ اس میں مدھیہ پردیش کے ہر ضلع کے عہدیداران اور ممبران نے بھی شرکت کی۔