ETV Bharat / state

Haj Pilgrims مدھیہ پردیش کے حاجیوں کی بھوپال واپسی - اندور امبارکیشن پوائنٹ

مدھیہ پردیش کے حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ حاجیوں کا پہلا قافلہ آج صبح بھوپال پہنچ گیا۔ پہلی پرواز کے ذریعہ 161 حاجی واپس تشریف لائے جب کہ یہ سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔

مدھیہ پردیش کے حاجیوں کی بھوپال واپسی
مدھیہ پردیش کے حاجیوں کی بھوپال واپسی
author img

By

Published : Jul 18, 2023, 7:25 PM IST

Updated : Jul 19, 2023, 2:38 PM IST

مدھیہ پردیش کے حاجیوں کی بھوپال واپسی

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور امبارکیشن پوائنٹ پر ریاست کے حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں اگلے مرحلے میں بھوپال کے حاجیوں کی واپسی منگل کی صبح سے شروع ہوگئی ہے۔ صبح سویرے بھوپال پہنچنے والی یہ پرواز تقریباً 161 حاجیوں کو اپنے ساتھ لے کر آئی۔ بھوپال کے حاجیوں کی واپسی کا عمل 31 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران 2300 سے زائد حاجی حج سے واپس آئیں گے۔ واضح رہے کہ ریاست کے حاجیوں کی روانگی کا دوران بھی بھوپال کے حاجیوں کی پروازیں دیر رات گئے تھی۔ اور صبح سویرے روانہ ہوئیں تھے جس کی وجہ سے حاجیوں کو آدھی رات کو حج ہاؤس سے روانہ کیا گیا۔ اس کے بعد ان کی واپسی کا عمل بھی رات گئے شروع ہو گیا ہےاور صبح سویرے مکمل ہو جائے گا۔ بھوپال ایمبرکیشن پوائنٹ پر حاجیوں کی واپسی آج منگل کی صبح تقریباً 4:35 بجے ہوگئی۔

ریاستی حج کمیٹی کے صدر رفعت واثی نے بتایا کہ اس سال ریاست کے 8 ہزار سے زائد حاجی حج پر سعودی عرب پہنچ چکے تھے۔ انہیں بھوپال، اندور، ممبئی اور ناگپور ایمارکیشن پوائنٹس سے روانہ کیا گیاتھا۔ انہوں نے بتایا کہ بھوپال ایمبارکیشن پوائنٹ سے تقریباً 2300 حاجی روانہ ہوئے تھے، جبکہ 2000 سے زیادہ حاجیوں نے اندور ہوائی اڈے سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ اندور ہوائی اڈے پر حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے، یکم اگست تک مسلسل واپسی کی پروازیں جاری رہے گی۔

وہی اس بار حاجیوں کو زم زم ایئرپورٹ پر ہی اتارنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ایئر لائنز کو زمزم ایئرپورٹ پر اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی نگرانی میں رکھے گئے زم زم حاجیوں کی واپسی پر حج کمیٹی کی جانب سے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سفر کے دوران پریشانیوں سے بچانے کے لیے عازمین پر زم زم اپنے سامان میں لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کے صدر رفعت وارثی کا کہنا ہے کہ حاجیوں کی خدمت کا موقع قسمت سے ہی ملتا ہے۔ اس بار اللہ نے ہمیں یہ ذمہ داری سونپی ہے، جسے ہم نے پوری خلوص اور لگن سے نبھانے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bhopal Sufi Sant Maha Abhiyan بھوپال میں صوفی سنت مہا ابھیان کا آغاز

رفعت واثی نے بتایا کہ حاجیوں کی روانگی کے وقت بھی انہیں رات بھر جاگ کر ان کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔ اسی طرح کے حالات اب واپسی کے وقت بھی پیدا ہوں گے جب صبح سویرے آنے والی پرواز کو وصول کرنے کے لیے رات بھر جاگنا پڑے گا۔ لیکن انہوں نے پورے سفر میں ہر رات اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خدمت کی اس شکل میں کوئی سیاست نہیں، بلکہ اللہ سے اس کی واپسی کی امید ہے۔

Last Updated : Jul 19, 2023, 2:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.