ETV Bharat / state

Azmeen Haj Protest اضافی حج اخراجات کی وصولی کے خلاف بھوپال میں احتجاج - حج اخراجات کا مسئلہ

دارالحکومت بھوپال سمیت مختلف اضلاع میں اضافی اخراجات کی وصولی کے خلاف عازمین حج اور دیگر سماجی اداروں کی جانب سے ریاستی حج کمیٹی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے اضافی حج اخراجات کی وصولی کو غیرآئنی قرار دیا۔

اضافی حج اخراجات کی وصولی کے خلاف بھوپال میں احتجاج

author img

By

Published : May 12, 2023, 1:11 PM IST

اضافی حج اخراجات کی وصولی کے خلاف بھوپال میں احتجاج

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال اور اندور دونوں مقامات کے درمیان حج اخراجات کا مسئلہ اب بھی جوں کا توں ہے۔ ممبئی اور بھوپال یا اندور سے روانگی کے لئے حاجیوں کو جو بھاری رقم ادا کرنی پڑتی ہے وہ اب ممبئی ایمارکیشن پوائنٹ کے انتخاب سے ظاہر ہو رہی ہے۔ فی الحال آخری وقت میں اٹھائے گئے اس مطالبے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

امبارکیشن پوائنٹ کو تبدیل کرنے کے مطالبے کے درمیان یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو آنے والے دنوں میں ریاست کے امبارکیشن پوائنٹس پر تالہ بندی ہو سکتی ہے۔حج کے درخواست دہندگان کی ایک بڑی تعداد حج کمیٹی کے چیئرمین رفعت وارثی سے ملاقات کے لئے پہنچی جنہوں نے سفری مقامات کو تبدیل کرنے یا حج اخراجات میں کمی کا مطالبہ کیا۔ لیکن حج کمیٹی کے صدر کے نہ ملنے پر حج کمیٹی کے سی ای او سید شاکر علی جعفری سے ملاقات کی اور اپنی بات رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: Airlines Bankrupt عارف مسعود نے مدھیہ پردیش میں حج پروازوں سے متعلق بدعنوانی پر سوال اٹھائے

حج کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے بات کرتے ہوئے سی ای او نے پورے معاملے کو سنجیدگی سے سنا اور عازمین حج کے مسائل کو حکومت اور سینٹرل حج کمیٹی تک پہچانے کی یقین دہانی کی۔اس موقع پر شاہد علی نے کہا کہ سنٹرل حج کمیٹی کی جانب سے مختلف ایئرلائنز کو دیے گئے ٹینڈر کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں سے حج کے اخراجات میں کافی فرق ہے۔اس کی وجہ سے ریاست کے حاجی بھاری رقم اضافی ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حج کی درخواست کے وقت اخراجات کا انکشاف نہ کرنے کی وجہ سے حاجیوں نے ممبئی کے بجائے اندور اور بھوپال امبارکیشن پوائنٹس کا انتخاب کیا ہے۔ لاگت کے بڑے فرق کی وجہ سے وہ اب ایمارکیشن پوائنٹ کی تبدیلی کے لئے درخواست دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.