ETV Bharat / state

Haj 2023 مدھیہ پردیش میں حج درخواست فارم پُر کرنے کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 3:43 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں حج درخواست فارم بھرنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 6 ہزار سے زائد حج درخواست فارم جمع کیے گئے ہیں۔ وہیں ریاستی حج کمیٹی کے سی ای او نے حج کمیٹی آف انڈیا سے درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

حج درخواست فارم پُر کرنے کا سلسلہ جاری
حج درخواست فارم پُر کرنے کا سلسلہ جاری
حج درخواست فارم پُر کرنے کا سلسلہ جاری

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش میں 10 فروری سے حج درخواست فارم 2023 جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شروعاتی دور میں عازم حج کو درخواست پُر کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حج درخواست فارم آن لائن جمع کیے جا رہے ہیں۔ آن لائن ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سرور ڈاؤن ہونے کے سبب گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے،پھر دھیرے دھیرے سرور ڈاؤن ہونے کی پریشانی کم ہوتی گئیں۔

اس معاملہ پر جب مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے سی ای او سید شاکر علی جعفری سے حج پالیسی 2023 کے تعلق سے سوال کیا گیا کہ اس دفعہ ریاست کے عازمین حج کو کس طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور مدھیہ پردیش حج کمیٹی ریاست کے عازمین کے لئے کس طرح کی تیاریاں کر رہی ہے اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جب سے حج درخواست فارم جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے ہماری حج کمیٹی کی ٹیم پوری طرح سے اس کام میں لگ گئی ہے اور آٹھ ۔ آٹھ گھنٹے کی شفٹ کے ذریعے کام کیا جا رہا ہے۔

حج کمیٹی کے سی ای او سید شاکر علی جعفری نے بتایا کہ اب تک ہمارے پاس 6 ہزار 2 سو حج درخواست فارم جمع ہوچکے ہیں۔ اور کل یعنی کی 10 مارچ کو حج درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کل شام تک حج کمیٹی کے پاس کل کتنے حج درخواست فارم جمع ہوتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ حج پالیسی 2023 میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے سبب ہمیں کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جیسا کی اس بار کی حج پالیسی کے تحت 12 سال سے کم عمر کے بچے حج پر نہیں جا سکتے ہیں۔ اور ریاست کے لوگ اس مسئلہ لے کر حج کمیٹی کے دفتر پہنچ رہے ہیں جسے دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش حج کمیٹی نے حج کمیٹی آف انڈیا سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ 8 سے 10 سال کے بچے کو بھی حج پر جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10مارچ حج درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ہے اور ہمارے پاس ایک ماہ میں جتنی بھی درخواست فارم جمع ہوتی ہیں اس کی ساری ڈیٹیل ہم حج کمیٹی آف انڈیا کو دے دیں گے۔ لیکن ساتھی حج کمیٹی آف انڈیا سے یہ مطالبہ کریں گے کہ درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ حج درخواست فارم جمع ہوسکے

سید شاکر علی جعفری نے کوٹہ سے متعلق کہا کہ ابھی ہمارے پاس سینٹرل حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے کوٹہ کو لے کر کسی بھی طرح کی معلومات نہیں دی گئی ہے۔ لیکن وہیں پچھلے سال یعنی کے 2022 میں ریاست مدھیہ پردیش کو 2267 کا کوٹہ الاٹ کیا تھا۔ جبکہ ریاست میں تقریباً 5 ہزار حج درخواست فارم جمع ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا اس بار ہمیں حج کمیٹی آف انڈیا سے امید ہے کہ وہ ریاست کو 5 سے 6 ہزار کا کوٹہ الاٹ کرے گی۔ واضح رہے گی سعودی عرب نے کورونا وبا کے چلتے بھارت کے تمام ریاستوں کو ایک مخصوص کوٹہ فراہم کیا تھا۔ لیکن اس بار یہ امید کی جارہی ہے کہ کوٹہ میں اضافہ ہوگا ۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعے اس بار حج 2023 کی پالیسی کو نافذ کرنے میں کافی وقت لگایا گیا۔ جس کے تحت حج درخواست فارم جمع کرنے میں بھی تاخیر ہوئی۔ اب جبکہ 10 مارچ آخری تاریخ ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے ریاست کی عوام کے مطالبے کے بعد حج درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Pasmanda Muslim Samaj حج 2023 کے لئے آن لائن درخواست کی نوٹیفیکیشن میں تاخیر پر وزیر اعظم کو خط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.