ETV Bharat / state

Hailstorm In Betul بیتول میں ژالہ باری سے کسانوں کی فصلوں کو نقصان - مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول

مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں بارش اور ژالہ باری کے سبب عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بارش کے سبب کسانوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 19, 2023, 3:12 PM IST

بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں گزشتہ تین دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کے کئی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز آندھی کی وجہ سے کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کی خبر ہے۔ قبائلی اکثریتی بھیم پور ترقیاتی بلاک کے دماجی پورہ گاؤں سمیت نصف درجن سے زیادہ گاؤں میں تیز ہوا اور بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔ اولے اتنے گرے کہ سڑکوں پر سفید چادر بچھ گئی تھی۔ شاہ پور ترقیاتی بلاک کے تارا، گھسی باگلا، میڈھاکھیڑا، کاجلی، ڈوڈر وغیرہ دیہاتوں میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ غیرموسمی بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے ضلع میں بڑی تعداد میں کسانوں کی گندم اور چنے کی فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

شاہ پور سب ڈویژنل آفیسر ریونیو (ایس ڈی ایم) انل سونی نے آج بتایا کہ جن گاؤں میں ژالہ باری کی وجہ سے فصل کو نقصان پہنچا ہے ان کی اطلاع ملی ہے۔ وہاں پٹواریوں کو موقع پر بھیج کر معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں جس کے بعد ریونیو رولز کے تحت معاوضہ دیا جا سکے گا۔ ضلع ہیڈکوارٹر بیتول اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کل شام اور آج صبح بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج بتایا کہ ضلع میں 24 گھنٹوں کے دوران بیتول میں 6.8 ملی میٹر، گھوڑاڈونگری میں 10.0 ملی میٹر، شاہ پور میں 9.0 ملی میٹر، ملتائی میں 17.6 ملی میٹر، پربھات پٹن میں 2.0 ملی میٹر، آملہ میں 10.0 ملی میٹر، بھینسدیہی میں 4.0 ملی میٹر اور آٹھنیر میں 5.3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.