ETV Bharat / state

گوالیار: کورونا متاثرہ مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں - گوالیر کی خبریں

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں اسپتال کی تعمیر کے لیے کام کرنے آئے بہار کے مزدوروں کے کورونا متاثر ہونے کے باوجود انہیں قرنطینہ کی سہولیات فراہم نہیں کرائی گئی ہے جس کی وجہ سے وہاں موجود دیگر مزدوروں میں بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

گوالیر:کورونا متاثر مزدور آئسولیشن کے خدمات سے محروم

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 10:26 PM IST

کورونا وائرس کے انفیکشن کو لے کر گوالیار ضلع انتظامیہ کتنی سنجیدہ ہے اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں 100 بستروں والے زیر تعمیر اسپتال میں کام کرنے آئے مزدوروں میں کورونا مثبت کی تصدیق ہونے کے بعد بھی انہیں آئیسولیٹ نہیں کیا گیا ہے۔

گوالیر:کورونا متاثر مزدور آئسولیشن کے خدمات سے محروم

بہار کے کٹیہار ضلع سے تعلق رکھنے والے ان مزدوروں کو لیبر ٹھیکیدار کے ذریعہ 9 جولائی کو اسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں گوالیر لایا گیا تھا۔اسپتال انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق ان مزدوروں کی کورونا جانچ کی گئی ۔14 جولائی کو آئی جانچ رپورٹ کے مطابق ان مزدوروں میں سے 4 مزدور کورونا متاثر پائے گئے، جبکہ جمعرات کے روز ایک دیگر مزدور بھی کورونا مثبت پایا گیا۔ان مزدوروں کو عارضی طور پر کچی آبادی کے جگی چھونپڑیوں میں ایک ساتھ رکھا گیا ہے۔اس زیر تعمیر عمارت کے احاطے میں قریب ڈیڑھ سو سے زائد مزدور رہائش پذیر ہیں۔

ٹھیکیدار نے ان کے گھر کو لکڑی سے بند کردیا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ محکمہ صحت اور انسینٹ کماندڑ کی طرف سے بار بار ان مزدوروں کے پاس فون آرہے ہیں اور ان کی طبیعیت سے متعلق جانکاری حاصل کی جارہی ہے، لیکن نہ تو انہیں ابھی تک کوئی دوا فراہم کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں آئسولیشن کے خدمات مہیا کرائی گئی ہے۔

جب اس مسئلے پر ای ٹی وی بھارت نے بات کی تو ضلع انتظامیہ نے وہاں جلد از جلد ٹیم بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ساتھ ہی ٹھیکیدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مزدور اپنے گھر واپس جانا چاہتے ہیں اگر ضلع انتظامیہ انہیں اجازت دیتی ہے تو وہ اپنے خرچ پر مزدوروں کو واپس گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.