ETV Bharat / state

گریش گوتم مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر منتخب

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 6:11 PM IST

مدھیہ پردیش اسمبلی کے سینئر رکن اسمبلی گریش گوتم کو آج اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا حالانکہ اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اپنا امیدوار نہ اتارنے کا اعلان کیا تھا۔

گریش گوتم مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر منتخب
گریش گوتم مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر منتخب

مدھیہ پردیش اسمبلی کے سینئر رکن اسمبلی گریش گوتم کا آج بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔

بجٹ اجلاس کی شروعات میں سب سے پہلے اسپیکر کے انتخاب کا عمل پورا کیا گیا اور گوتم کو باقاعدہ بلا مقابلہ منتخب کرنے کا اعلان کیا گیا۔

گوتم نے اسپیکر کے عہدے کے لئے کل پرچہ نامزدگی پیش کیا تھا۔ وہیں اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انتخاب کے بعد گوتم نے باقاعدہ اسپیکر کے عہدے کے فرائض بھی سنبھال لئے ہیں اس مقع پر گوتم نے ایشور،اپنے والدین،علاقے کے عوام اور اراکین اسمبلی کو یاد کرتے ہوئے ان کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا۔

گوتم نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپنا فرض پوری طرح منصف ہوکر ادا کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کام کے لئے انہوں نے ایوان کے اراکین سے تعاون کی بھی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:

مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس

اس سے پہلے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان، اپوزیشن کے رہنما کمل ناتھ، پارلیمانی امور کے وزیر نروتم مشرا اور دیگر اراکین نے گوتم کو اسپیکر کے عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد اور دعائیں دیں۔

گریش گوتم ریوا ضلع کے تحت آنے والے دیوتالاب اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ چار بار اس سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.