اجین: ریاست مدھیہ پردیش کے اجین ضلع کے نگڈا میں یہ سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک نے اسکول وین کو زوردار ٹکر مار دی۔ اس میں چار طلبہ کی موت ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ٹکر اتنی زبردست تھی بچے اسکول وین میں ہی پھنسں گئے۔ Four Children Died in Ujjain Road Accident
مقامی باشندوں کی کڑی مشقت کے بعد بچوں کو باہر نکالا گیا۔ ایمبولینس دیر سے پہنچنے کی صورت میں مقامی لوگوں نے شدید طور پر زخمیوں کو بس كے ذریہ ہی علاج کے لئے اسپتال پہنچایا۔ یہ حادثہ صبح سات بجے کے درمیان اس وقت پیش آیا جب اسکول ویں بچوں کو لے کر اسکول جارہی تھی اسی وقت ٹرک سے اس کی ٹکر ہو گئی ۔اس میں 4 بچوں کی موت ہوگئی جبکہ متعدد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Rain in Madhya Pradesh مدھیہ پردیش کے کئی مقامات پر بارش
بتایا جارہا ہے کہ نگڈا کے فاطمہ کینومینٹ اسکول كی یہ وین تھی۔ اس میں تقریبا پندرہ بچے سوار تھے۔ حادثے کے بعد وین كو شدید نقصان پہنچا۔پولیس كے جائے وقوع پر پہنچنے سے قبل مقامی لوگوں نےحادثے كے شكار وین میں پھنسے زخمی بچوں كو وین سے نكال كر ہستپال میں داخل كرایا ۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ كر دونوں ڈرائیوروں کو حراست لے لیا ،پولیس پورے معاملے كی تفتیش كر رہی ہے ۔نگڈا میں سڑك حادثے میں تشویشناك اضافے كے بعد مقامی باشندوں میں انتظامیہ اور پولیس كے خلاف غم و غصہ پایا جارہا ہے۔