مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے رکن اسمبلی سجن ورما نے صوبے کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سے ایک ویڈیو کے ذریعے اپیل کی ہے کہ صوبے میں کمزور طبقات اور بجلی کا کم استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی بلوں میں رعایت دی جائے۔
ورما نے مزید کہ کہ جب صوبے میں کمل ناتھ کی حکومت تھی تب حکومت کی ایک اسکیم 'اِندرا گرہ جوتی یوجنا' کا فائدہ کمزور طبقات کو مل رہا تھا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کمپنیوں کی جانب سے غریب صارفین کو بار بار بجلی بل ادا کرنے کے لیے فون کیا جارہا ہے اسی وجہ سے میں یہ اپیل کرتا ہوں کی تقریباً چھ ماہ تک کے لیے ان غریب و پسماندہ لوگوں سے اندرا گر جیوتی یوجنا کے تحت بجلی بل نہ وصولا جائے کیونکہ موجودہ حالات کے تناظر میں ان کے گھر میں ایک وقت کے لیے بھی چولہا تک جلنا مشکل ہے۔
سجن ورما نے یہ بھی کہا کہ ایسے وقت میں سبھی کو ان غریب مزدوروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔
رکن اسمبلی سجن ورما نے کہا کی اگر شیوراج سنگھ چوہان ان ضرورتمند طبقات کا بل معاف کرتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں اور کا شکریہ ادا کروں گا۔