ETV Bharat / state

بھوپال: سیلاب کی وجہ سے انسانی زندگی مفلوج

گوالیار کے چنبل علاقے میں بارش کے سبب آئے سیلاب سے انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ خاندان کو مختلف طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے انسانی زندگی مفلوج
سیلاب کی وجہ سے انسانی زندگی مفلوج
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 12:15 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کے چنبل علاقے میں گذشتہ کئی دنوں سے مسلسل ہورہی بارش کے سبب آئے سیلاب سے انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی تھی۔ مقامی لوگ سیلاب کی وجہ سے ایک جگہ سے دوسرے جگہ پلائن کرگئے تھے۔

اس درمیان چنبل کے مختلف علاقے میں سیلاب کی سطح میں کمی کو دیکھتے ہوئے گھروں کو چھوڑ کر دوسرے جگہ پناہ کزیں لوگ اب اپنے گھروں کو لوٹنے لگے ہیں لیکن ان کے سامنے کئی طرح کے مشکلات درپیش ہیں۔

بیشتر لوگوں کے گھروں کے سارا سامان سیلاب میں بہہ چکا ہے، فصل تباہ ہو چکی ہے، شیو پوری اور مورینہ ضلع کہ 749 گاؤں میں 80 ہیکٹر سے زیادہ کھیت میں لگائی گئی خریف کی فصل مکمل طور پر برباد ہو چکی ہے۔

ویڈیو

اس ضمن میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بتایا کہ گوالیار کے چنبل علاقے میں 1225 گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک شیوپور کہ 32 گاؤں سے 1500 لوگوں کو اور شیوپوری کے 90 گاؤں سے 2000 لوگوں کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:

ایم پی کے وزیر داخلہ کو سیلاب متاثرہ علاقے سے ریسکیو کیا گیا

کل ملا کر دیگر 240 گاؤں سے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف نے 5950 لوگوں کو ریسکیو کیا ہے اور ابھی 1950 پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کی جن کے گھر سیلاب سے متاثر ہوئے انہیں نئے گھر بنوانے کے لئے 1.20 لاکھ کی مدد دی جائے گی، ساتھ ہی متاثرہ خاندان کو ہر طرح کی امداد حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.