مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع کے نور آباد علاقے میں ایک ڈمپر سے جیپ کی ٹکر میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جیپ میں سوار دیویندر، رامپت، بھرت، کیشو اور ودیارام نامی مسافروں کی منگل کی دیر رات نورآباد کے قریب ڈمپر کی ٹکر میں موت ہوگئی۔ تین دیگر زخمیوں کو نور آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
جیپ میں سوار افراد گوالیار کی طرف سے اپنے گاؤں وٹولی واپس آ رہے تھے کہ نور آباد کے قریب گاڑی ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا، پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ Road Accident in Morena
یہ بھی پڑھیں: Aligarh Road Accident علی گڑھ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک
یو این آئی