ETV Bharat / state

Hindu Boy Assault Case مسلم لڑکی کے ساتھ جارہے شخص پر حملہ کرنے کے معاملے میں پانچ افراد گرفتار

ٹوکو گنج تھانے کی پولیس نے اندور میں ایک مسلم لڑکی کے ساتھ کھانے لے کر جانے والے ہندو نوجوان پر حملہ کرنے والے مزید 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک 11 ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ساتھ ہی دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ پولیس گرفتار ملزمین کا پروفائل بھی چیک کر رہی ہے کہ وہ کس تنظیم سے وابستہ تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 29, 2023, 11:24 AM IST

اندور: اندور کے ٹوکو گنج تھانہ علاقہ میں ایک مسلم لڑکی ہندو دوست کے ساتھ کھانا لے کر گھر جارہی تھی۔ اسی دوران کچھ نوجوانوں نے انہیں روکا اور انہیں اسلام، شریعت کے بارے میں معلومات دینے لگے اس کے ساتھ ہی ہندو نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ اس پورے معاملے میں پولیس نے پہلے ہی چھ ملزمین کو گرفتار کرلیا تھا، جب کہ گزشتہ روز پولیس نے مزید پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ ٹوکو گنج پولیس نے جن 5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے ان میں محسن، عمر، عبدالشاکر، عبدالایوب اور آصف شامل ہیں۔ اس معاملے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کی بنیاد پر پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹی آئی کملیش شرما کا کہنا ہے کہ 'پورے معاملے میں ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر ہندو نوجوان پر حملے کرنے والے ملزمین کی گرفتاری جاری ہے۔' مزید بہت سے لوگوں کو نشان زد کیا گیا ہے۔ اب تک 11 ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ متعدد ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزمین کے پروفائلز کی بھی چھان بین کی جارہی ہے تاکہ یہ بھی معلوم کیا جاسکے کہ ان کا تعلق کس تنظیم سے ہیں۔ واضح رہے کہ اندور کے توکو گنج تھانہ علاقے میں جمعرات کی رات ایک مسلم لڑکی اپنے ہندو دوست کے ساتھ ہوٹل سے کھانا لے کر ٹو وہیلر سے گھر جا رہی تھی۔ اس دوران لڑکی کو حجاب میں دیکھ کر مسلم نوجوانوں نے اسے روکا اور ان کے درمیان بحث شروع ہوگئی اور وہ طالبہ کو مذہب کے نام پر مشورے دینے لگے۔ لڑکی کے ساتھ آنے والے نوجوان نے مسلم نوجوانوں کے خلاف احتجاج کیا تو انہوں نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : Eid Milan And Felicitation Programme کوئی کسی مذہب کا تو مخالف ہو سکتا ہے مگر محبت نہیں: ڈاکٹر شاداب صدیقی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.