ETV Bharat / state

ساگر: ٹرک پلٹنے سے 5 مزدوروں کی موت، 17 زخمی

author img

By

Published : May 16, 2020, 2:47 PM IST

ضلع ساگر میں پانچ مزدوروں کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ جبکہ 17 سے زائد مزدور زخمی بتائے جارہے ہیں۔ تمام مزدور ریاست مہاراشٹر سے اترپردیش کے سدھارتھ نگر جارہے تھے۔

ساگر: ٹرک پلٹنے سے 5 مزدور کی موت، 17 زخمی

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، اس دوران اپنے گھروں کو لوٹ رہے مزدور مسلسل حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، ایک بار پھر ساگر میں سیمرا پل کے قریب مہاراشٹر سے اتر پردیش کے سدھارتھ نگر جانے والا ٹرک الٹ گیا۔ اس حادثے میں 5 مزدوروں کی موت ہوگئی ہے، جبکہ 17 سے زائد مزدور زخمی ہیں۔ تمام زخمیوں کو ساگر کے بنڈہ اور شاہ گڑھ صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق، مزدور مہاراشٹر سے ٹرک کے ذریعہ اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر جارہے تھے۔ اس دوران سیمرا پل کے قریب جو ضلع ساگر اور چھترپور کی سرحد پر آتا ہے وہیں یہ بے قابو ٹرک الٹ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی نیناگیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو ساگر کے بنڈہ اور شاہ گڑھ صحت مرکز میں داخل کرایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جمعہ کے روز ضلع گونا میں 3 مزدور ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ 13 سے زائد مزدور زخمی ہوئے تھے۔ وہیں جمعرات کے روز، بھی گونا کے قریب ایک اور سڑک حادثے میں 8 مزدور ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ 55 مزدور زخمی ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.