ETV Bharat / state

راج گڑھ: سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک - زخمیوں کا علاج جاری

سڑک حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار میں بیٹھے یادو خاندان کے 5 افراد میں سے صرف ایک بچہ زندہ بچ پایا ہے اور کنبہ کے باقی افراد کی موت ہوگئی ہے۔

road accident in rajgarh madhya pradesh
راج گڑھ میں سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک، پانچ زخمی
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 11:10 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں پانچ لوگوں کی دردناک موت ہوگئی۔ جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئےہیں، زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

راج گڑھ میں سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک، پانچ زخمی

دو کار کے درمیان ٹکر اتنی زبردست تھی کہ گاڑی کے پرخچے اڑگئے ، موقع پر ہی پانچ لوگوں نے دم توڑدیا۔

بتایا جارہا ہے کہ ایک خاندان کے پانچ افراد ویگنار کار سے اندور کی طرف جا رہے تھے تبھی مہاراشٹر سے لکھنؤ کی طرف جا رہی انووا کار سے ٹکر ہوگئی۔

وہیں، پانچ افراد کو پولیس نے لوگوں کی مدد سے فوری طور پر قریبی سارنگ پور ہسپتال پہنچایا ہے، جہاں تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق سڑک حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار میں بیٹھے یادو خاندان کے 5 افراد میں سے صرف ایک بچہ زندہ بچ پایا ہے اور کنبہ کے باقی افراد کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ دوسری کار میں بیٹھے افراد جو سادھو سنت بتائے جا رہے ہیں، وہ مہاراشٹر سے اترپردیش کے لکھنؤ جارہے تھے، جن میں سے ایک اس حادثے میں ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، حادثے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.