ETV Bharat / state

مورینا میں باجرا خریداری مرکز پر فائرنگ - ایس ڈی ایم آر ایس باکنا

فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

firing at padavali millet procurement center in morena
مرینا میں باجرا خریداری مرکز پر فائرنگ
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 11:47 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں ضلع مورینا کے پڑاولی خریداری مرکز میں باجرا پہلے بیچنے کے معاملے پر کسانوں کے دو فریقوں کے مابین جھگڑا ہوا۔ جس کے بعد ایک طرف سے فائرنگ ہوئی۔ اس واقعے میں ایک کسان زخمی ہوا ہے۔

مورینا میں باجرا خریداری مرکز پر فائرنگ

زخمی نوجوان ضلع ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

مورینا ایگریکلچرل پروڈکٹ مارکیٹ کمپلیکس کی ایک نمبر ٹین شیڈ کے پڑاولی سوسائٹی میں اندراج کرنے والے متعدد کسان باجرا کا وزن کر رہے تھے۔ اتوار کی شام 6 بجے کے لگ بھگ گنجرام پور گاؤں کے کسان کی پڑاولی کے وجندر گجر سے باجرا وزن کے لئے برقی کانٹے کے استعمال کے بارے میں بحث شروع ہوگئی۔ کانٹے کی چھینا جھپٹی میں تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ وجندر سنگھ نے اپنے ساتھیوں کو بلایا اور خریداری مرکز پر فائرنگ کردی۔

گولو شرما کا کہنا ہے کہ ایک گولی اس کے ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو چھو کر نکل گئی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم آر ایس باکنا اور کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی، تب تک گولی چلانے والے فرار ہو گئے۔ گولو شرما کی شکایت پر وجندر گجر کے علاوہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فریادی کسان گولو شرما کا کہنا ہے کہ وجندر سنگھ کے ساتھ اس کے پانچ سات ساتھی بھی تھے۔ ان کے پاس بندوقیں تھیں جن میں سے ایک بندوق سے 10 سے 12 ایریل گن فائر کی گئیں۔ وہیں اے ایس پی ہنسراج سنگھ کا کہنا ہے کہ پولیس نے شکایت کنندہ کی شکایت پر معاملہ درج کرلیا ہے۔ معاملے کا معائنہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.