ریاست مدھیہ پردیش کا معاشی دارالحکومت کہے جانے والے اندور کے علاقے وجئے نگر پولیس اسٹیشن میں واقع گولڈن گیٹ ہوٹل میں آگ لگ گئی ہے۔ جس سے ہر طرف افرا تفری مچی ہوئی ہے۔
فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں اور پولیس موقع پر پہنچ چکی ہیں اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ہوٹل میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔
آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔