ETV Bharat / state

Fire in Indore اندور کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی، آٹھ افراد زخمی - اندور آتشزدگی کا واقعہ

مدھیہ پردیش کے اندور میں آج ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں ایک 3 اسٹار ہوٹل میں آگ لگنے سے 50-60 لوگ کمروں میں پھنس گئے۔ اگرچہ کرین کی مدد سے تمام لوگوں کو بروقت باہر نکال لیا گیا لیکن اس حادثے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ Fire incident in Madhya Pradesh

اندور کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی، آٹھ افراد زخمی

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 1:09 PM IST

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں واقع ایک ہوٹل میں آج آگ لگنے کے باعث افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا اور ہوٹل میں موجود لوگوں کوبحفاظت باہر نکالا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق یہاں چھ منزلہ ایک ہوٹل میں آگ لگنے کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ آگ پر قابو پانے کے ساتھ ہی وہاں موجود لوگوں کو کرین وغیرہ کی مدد سے بحفاظت باہر نکالنے کی کوششیں کی گئیں۔ آگ کی لپٹیں ہوٹل کے بیرونی حصے میں بھی دیکھی گئیں۔ ہوٹل میں موجود 20 سے زائد افراد کو باہر نکالا گیا۔ سب محفوظ بتائے جاتے ہیں۔ آگ لگنے سے ہوٹل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

اس نجی ہوٹل میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ لگنے والے ہوٹل کا نام پپایا ٹری ہے۔ بتا دیں کہ 40-50 لوگ آگ میں پھنسے ہوئے تھے، راحت کی بات ہے کہ کچھ لوگ خود سے اور کچھ لوگوں کو کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ اس حادثے میں 8 لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس دوران موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم کو پانی کی کمی کے باعث آگ بجھانے میں کچھ دقت پیش آئی تاہم اس کے باوجود فائر بریگیڈ کے عملے نے پہلے ہوٹل میں پھنسے لوگوں کو نکالا اور پھر آگ پر قابو پالیا۔

یہ بھی پڑھیں: Fire in Bihar سپول میں آتشزدگی سے کئی گھر جل کر خاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.