ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: مالوہ کے عظیم مجاہد آزادی کے مزار پر آتشزدگی

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 7:18 AM IST

اندور کے مجاہد آزادی سعادت خان کے مزار پر گزشتہ رات آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

مدھیہ پردیش: مالوہ کے عظیم مجاہد آزادی کے مزار پر آتشزدگی
مدھیہ پردیش: مالوہ کے عظیم مجاہد آزادی کے مزار پر آتشزدگی

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے مجاہد آزادی سعادت خان کے مزار پر گزشتہ رات آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد شہید سعادت خان کے کنبے کے لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ شرپسندوں کی حرکتیں ہیں۔

تحریک آزادی میں ہزاروں لوگوں نے اپنی جانوں کو نثار کر دیا ایسے ہی مالوہ کے عظیم مجاہد آزادی، شہید سعادت خان کی تاریخ ہے، جنہوں نے 1857 کے غدر میں انگریزوں کے خلاف آزادی کے لیے بغاوت کی تھی۔

انگریزوں نے انہیں پکڑ کر شہید کردیا تھا شہید سعادت خان کا مزار اندور شہر میں موجود ہیں جہاں گزشتہ رات شہید سعادت خان کے مزار پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

اس واقعہ کے بعد ان کے اہل خانہ کے فرد رضوان خان نامی شخص نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے یہ شرپسندوں کی کار گزاری ہے۔

حالانکہ اس معاملے میں انہوں نے پولیس میں معاملہ درج کروا دیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

اس مزار کی خدمت کرنے والے عبدالحمید کا کہنا ہے کہ جب ہم صبح مزار پہنچے تو سب کچھ جل چکا تھا۔یہ بھی پڑھیں: اندور میں اجتماعی تقریبات پر پابندی عائد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.