ETV Bharat / state

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کرنے پر دگ وجے پر ایف آئی آر - مدھیہ پردیش نیوز

بھوپال میں سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ اور 150 کانگریسی کارکنان کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف ریلی نکالنا مہنگا پڑا ہے۔ ان کے خلاف ٹی ٹی نگر تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

احتجاج کرنے پر دگ وجے پر ایف آئی آر
احتجاج کرنے پر دگ وجے پر ایف آئی آر
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 9:14 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ اور ساتھی 150 کانگریسی کارکنان کو ریلی نکالنا بھاری پڑگیا اور ان کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

در اصل دگ وجے سنگھ نے صوبے میں لگاتار بڑھتی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف کانگریسی کارکنان کے ساتھ سائیکل ریلی نکالی اور پیٹرول اور ڈیزل کے داموں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس سائیکل ریلی میں بڑی تعداد میں کانگریسی کارکنان نے شرکت کی اور ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی۔

ایف آئی آر میں یہ الزام لگائے گئے کہ اس ریلی میں جہاں قانون کو طاق پر رکھا گیا تو وہیں اس کی وجہ سے عام لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کانگریس لیڈر اور کارکنان نے روشن پورا چوراہے سے لے کر وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے بنگلے تک جانے کی کوشش کی لیکن پولیس کے روکنے کے بعد وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو متعلقہ افسر کے معرفت ایک میمورنڈم دیا گیا۔

آپ کو بتا دیں دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد اس طرح کی ریلی نکالنے کو قانوناً جرم قرار دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.