ETV Bharat / state

توہینِ رسالت پر مسلمانوں میں شدید غم و غصہ

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 9:03 PM IST

پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ کارٹون دکھائے جانے اور فرانس میں حکومتی سطح پر اس کی تائید کے خلاف بھوپال کے اقبال میدان میں ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا۔ جس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

Extreme grief and anger among Muslims over blasphemy
توہینِ رسالت پر مسلمانوں میں شدید غم و غصہ

فرانسیسی رسالہ چارلی ہیبڈو کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف آج بھوپال کے تاریخی اقبال میدان پر رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا۔

ویڈیو

اس احتجاجی جلسے میں علما و دانشوران نے بھی شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'فرانس کے صدر نے جو رویہ اختیار کیا وہ ایک دہشت گردانہ عمل کی حمایت ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'مسلمانوں کے لیے یہ وقت نہایت صبر آزما ہیں۔ جسے پوری دنیا نے اس وقت حقیقت کو تسلیم کیا ہے'۔

علما نے کہا کہ 'ہر طبقے اور مذہب کی قابل قدر شخصیات کے حقیقت پسندانہ بیانات کے باوجود آج اگر کچھ خراب ذہنیت کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کیچڑ اچھالنے کی جسارت کرتے ہیں یہ سورج اور چاند پر تھوک کر خود اپنا چہرہ بد نما کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے'۔

Extreme grief and anger among Muslims over blasphemy
احتجاج کا ایک منظر

رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا 'یہ جو مجموعہ جمع ہوا ہے۔ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چاہنے والے ہیں۔ یہ سب ان کی محبت میں جمع ہوے ہیں'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'فرانس کو اس گستاخی کی معافی مانگنا چاہیے اور بھارتی حکومت کو بھی اس معاملے میں دخل دینا چاہیے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.