ETV Bharat / state

Explosion in Dewas بارات میں جانے والی گاڑی میں دھماکہ، ایک کی موت تین زخمی - دیواس کی خبر

دیواس ضلع کے نیماور مین روڈ ریت ناکا کے قریب ایک بارات جا رہی تھی، تبھی ایک گاڑی میں اچانک دھماکہ ہو گیا، جس کی وجہ سے بارات میں شامل ایک موت اور تین لوگ زخمی ہو گئے جنہیں قریب کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 23, 2023, 2:01 PM IST

دیواس: مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع کے نیماور تھانہ علاقہ میں بارات میں جانے والی ایک گاڑی میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات نیماور کے مین روڈ ریت ناکا کے قریب ایک بارات جا رہی تھی، تبھی ایک گاڑی میں اچانک دھماکہ ہو گیا، جس کی وجہ سے بارات میں شامل چار لوگ زخمی ہو گئے جنہیں قریب کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں سے ایک زخمی کو ہردا لے جایا گیا،وہاں سے ایک سنگین طور پر زخمی شخص کو اندور لے جایا جا رہا تھا، تبھی راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔ متوفی کا نام ساون شرما(21)بتایا گیا ہے۔

وہیں تین دیگر لوگ دھماکہ میں معمولی زخمی ہوئے تھے، جن کو ابتدائی طبی علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی میں آتش بازی کا سامان رکھا تھا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری جانب مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع کے سرالی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں میں شامل شخص کی بندوق سے اچانک گولی چلنے سے ایک باراتی کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے نائب تحصیل سرالی کے بلاک کانگریسی صدرناگو پٹیل کے بیٹے کی ایک شادی کی تقریب تھی۔ کل دیر شام بارات نکل رہی تھی، تبھی بارات میں شامل کسی شخص کے پاس لوڈ بندوق سے گولی چل گئی۔ گولی پہٹ کلاکے رہنے والے رام نواس کلم (52)کو لگی۔ اسے فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لایاگیا، جہاں اس کی سنگین حالت کی وجہ سے ہردا ضلع اسپتال کے لئے ریفر کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ سول سرجن ڈاکٹر منیش شرما نے بتایا کہ زیادہ خون بہنے کی وجہ سےموت ہوئی ہے۔ لاش کو آج پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کو سونپ دیا جائے گا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Police Arrested Groom In Katni: بارات کی روانگی سے عین قبل دولہا گرفتار، جانیے کیا ہے پورا معاملہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.