ETV Bharat / state

Assembly Elections in MP 'موجودہ دور میں قومی یکجہتی انتہائی ضروری'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 11:20 AM IST

Updated : Oct 5, 2023, 12:52 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے نو منتخب آل انڈیا قومی تنظیم کے صدر اور کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈر منور کوثر سے تنظیم کی کارکردگی اور اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات پر ای ٹی وی بھارت نے خصوصی گفتگو کی ہے۔

خصوصی گفتگو
خصوصی گفتگو
Assembly Elections in MP

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش میں آل انڈیا قومی تنظیم نے ریاست مدھیہ پردیش میں اپنے صدر منور کوثر کو منتخب کیا ہے وہیں منور کوثر صوبائی کانگرس کے سینیئر لیڈر بھی ہے۔ اور وہ کانگریس پارٹی میں کئی عہدوں پر فائز بھی رہ چکے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے منور کوثر سے خصوصی بات کی ہے کہ آل انڈیا قومی تنظیم ریاست میں کس طرح سے کام کرے گی اور وہ ریاست میں کانگرس لیڈر ہونے کی حیثیت سے پارٹی سے مسلمانوں کے لیے کتنی ٹکٹوں کا مطالبہ کریں گے۔ اس پر منور کوثر نے کہا کہ آل انڈیا قومی تنظیم قومی یکجہتی پر مبنی ہے۔ جس میں سبھی طبقات کے لوگوں کو لے کر چلنا ہے۔ اور ملک میں آج جو حالات چل رہے ہیں، نفرت کی ہوائیں چلائی جا رہی ہیں، اسے روکنا اور لوگوں کے بیچ میں آپسی بھائی چارہ، محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے یہی ہماری کوشش ہے اور آل انڈیا قومی تنظیم کا اسی پر کام کرتی چلی آرہی ہے۔

اس سوال پر کہ ریاست میں مسلم طبقے کے بیچ کس طرح کے کام کرنے کی ضرورت ہے اس پر انہوں نے کہا کہ ہمارا مسلم طبقہ ہمیشہ سے ہی بھائی چارے میں یقین رکھتا چلا آرہا ہے۔ اور ہمارے ملک کی یکجہتی بھی بھائی چارے میں ہی یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا اگر کہیں کچھ ایسی بات ہوتی ہے تو دوسرا طبقہ ہمارے مسلم بھائیوں کے طرف سے بولنے کو کھڑا ہو جاتا ہے۔ بس یہاں پہ کچھ لوگ ہی ایسے ہیں جو نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب بھی نہیں ہو پاتے ہیں۔

انہوں نے کہا وہ لوگ جو نفرتوں کو پھیلانا چاہتے ہیں انہیں یہاں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کے ذریعہ ریاست میں اس بھائی چارے کو اور مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی اور محبت کا پیغام عام کیا جائے گا۔ اس سوال پر کہ آل انڈیا قومی تنظیم اس بار ہونے والے ریاست میں اسمبلی انتخابات میں اپنا کیا رول ادا کرے گی اس پر انہوں نے کہا کہ میں تنظیم کے ذمہ دار کے ساتھ ساتھ کانگریس کا لیڈر بھی ہوں اس لیے ہم عوام کے بیچ ضرور جائیں گے اور عوام کو بیدار کریں گے کہ اسمبلی انتخابات میں کس طرح کے امیدوار کا انتخاب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے ملک آزاد ہوا ہے کانگریس ایک ایسی پارٹی رہی ہے جس نے سبھی طبقات کی بات کی ہے اور ساتھ لے کر چلی ہے۔ اور ہمیشہ سے ملک میں قومی یکجہتی کی بات کی ہے۔ کانگریس نے کبھی نفرت کی بات نہیں کی اس لیے کانگریس اور آل انڈیا قومی تنظیم ایک ہی خیالات کے ہیں اور ہم مہاتما گاندھی کے خیالات کے لوگ ہیں۔ وہیں اس سوال پر کہ منور کوثر خود کانگریس کے لیڈر ہیں تو انہیں اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مسلم لیڈران کو کتنی ٹکٹ ملنے کی امیدیں ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کم سے کم ریاست میں 10 مسلمان لیڈروں کو کانگریس ٹکٹ دے کیونکہ مستقبل میں کانگرس 20 سے 22 ٹکٹیں مسلم طبقے کو دیتی تھی۔ لیکن جس طرح کے حالات ہیں اسے دیکھتے ہوئے اگر 10 ٹکٹ بھی مل جاتے ہیں تو بہت ہوں گے۔

مزید پڑھیں: مسلمان اب بیدار ہوجائیں تو بہتر ہے، ابو عاصم اعظمی

مسلم لیڈران کے لیے ٹکٹ کا تناسب کانگریس میں کم ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ تناسب تو ضرور کم ہے اور جتنے بھی اقلیتی تنظیمیں ہیں وہ بھی کوششیں کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹ مسلم طبقے کو ملے۔ اس سوال پر کہ بھارتی جنتہ پارٹی جس طرح سے ہندوتو پر انتخابات لڑ رہی ہے اس پر انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا مشن سب کے سامنے کھلا ہے پارٹی سیکولرز پر ہی انتخابات لڑتی ہے اور لڑے گی۔

واضح رہے کہ آل انڈیا قومی تنظیم کے صدر اور کانگرس لیڈر منور کوثر نے صاف طور سے کہا کہ ہم اپنی تنظیم کے ذریعہ جہاں لوگوں کے بیچ محبت کے پیغام کو عام کریں گے وہیں اس بار ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی سے کم سے کم مسلم طبقے کو 10 ٹکٹ دینے کا مطالبہ بھی کریں گے۔

Last Updated : Oct 5, 2023, 12:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.