بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایک جلسے میں شرکت کرنے آئے سابق گورنر عزیز قریشی اور رکن اسمبلی عارف مسعود نے انتخابی معاملات اور مسلمانوں کے ملک اور ریاست میں حالات پر کھل کر بات کی۔ اس موقع پر سابق گورنر عزیز قریشی نے کہا کہ ملک میں جس طرح سے مسلمانوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ وہ ایک حد تک ہے کہ مسلمان اسے برداشت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستان کا مسلمان وفادار ہے اگر ملک پر کسی بھی طرح کی مصیبت آئے گی تو سب سے آگے مسلمان ہی کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ہے۔ اس لیے ہندوستان کے مسلمانوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ ملک کی ترقی اور اسے آگے بڑھانے میں دوسروں کے ساتھ شانہ بشانہ چلنا چاہیے۔
وہیں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کانگرس رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں پر ہر طرح کی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا اب ریاست میں انتخابی ماحول بھی آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں مسلمانوں کو رہبری کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ملک میں جس طرح کے حالات بنے ہیں وہ رہبری کے نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا ہمیں مفاد پرستی سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ایک طرف تو ہم کہتے ہیں کہ وہ لوگ نفرت پہلا رہے ہیں اور دوسری جانب ہم انہی لوگوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے اور کھاتے پیتے نظر آتے ہیں۔ تو ایسے میں اللہ کی مدد آپ تک کیسے ائیں گی۔ یا پھر ہم یہ نہ کہیں کہ یہ نفرت پھیلانے والے لوگ ہیں۔ عارف مسعود نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد جب تقسیم کا وقت آیا تو ہم نے ہندوستان میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ اسی طرح سے دوسرا طبقہ جو امن پسند ہے انصاف اور امن کو چن رہا ہیں ہمیں ایسے لوگوں کا احترام کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ دو سے ڈھائی مہینے ریاست میں اسمبلی انتخابات کے بچے ہیں اور عوام نے میرے پونے پانچ سال بڑے ہی شاندار طریقے سے نکالے ہیں اور میں نے ان سالوں میں ذمہ داری کے ساتھ اسمبلی میں عوام کی بات کھل کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتی کہ میں نے غلط بات یا کوئی کام ہونے پر اپنی پارٹی کے خلاف بھی آواز بلند کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Garib Kalyan Maha Abhiyan وزیر داخلہ امت شاہ نے غریب کلیان مہا ابھیان کا افتتاح کیا
وہیں لگاتار سوشل میڈیا پہ چل رہی خبروں کہ رکن اسمبلی عارف عقیل کی دیوان ہونے کے سبب عارف عقیل کے شمالی اسمبلی ہلکے سے عارف مسعود انتخابات لڑیں گے۔ اس پر عارف مسعود نے کہا کہ یہ جو ہوائیں چل رہی ہیں کہ میں ادھر سے ادھر چلا جاؤں گا تو میں صاف کہتا ہوں کہ میں اپنی پارٹی کے کہنے پر بھی شمالی اسمبلی حلقے سے انتخابات نہیں لڑوں گا۔