کانگریس کے سینیئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے دعویٰ کیا کہ عوام کو ان کی قسمت پر چھوڑ دیا دیا گیا۔
انہوں نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 23 مارچ کی رات اچانک وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے حلف لیا اور اگلے دن سے لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔
جن اراکین اسمبلی کو بی جے پی کرناٹک لے گئی، انھیں اب تک واپس نہیں لایا جاسکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے حکومت بنانے کے لیے اراکین اسمبلی کو کرناٹک میں قیدی بنایا اور انھیں 16 مارچ کو استعفیٰ دینا پڑا۔
اس کا خمیازہ یہاں (مدھیہ پردیش) کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے جن کے لیے آج تک کوئی وزیر صحت نہیں ہے، کوئی وزیر داخلہ نہیں اور نہ ہی کوئی کابینہ ہے۔
کمل ناتھ نے کہا،’ محکمہ صحت کے اہلکاروں میں سب سے زیادہ 45 اہلکار کرونا پازیٹیو ہیں، یہاں محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری کورونا پازیٹیو ہیں۔