ETV Bharat / state

کانگریس کارکن کے مبینہ قتل کے خلاف دگ وجے سنگھ کا احتجاج

مدھیہ پردیش کے دار الحکومت بھوپال میں کانگریس رہنما وریاست کے سابق وزیراعلی ڈگ وجے سنگھ نے کانگریس کے ایک کارکن کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا اور خاطی افراد کے خلاف فورا کاروائی کا مطالبہ کیا۔ Congress leader killed in Madhya Pradesh

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 7:00 AM IST

killing of congress leader
killing of congress leader

بھوپال: کانگریس لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے ہفتہ کو ان کی پارٹی کے ایک کارپوریٹر سلمان خان کے مبینہ طور پر بی جے پی امیدوار کے حامیوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔ مدھیہ پردیش کے چھترپور میں جمعہ کو ووٹنگ سے قبل کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپ کے دوران راج نگر علاقے میں 34 سالہ سلمان خان کو مبینہ طور پر ایک گاڑی نے ٹکر مار دی۔

ہفتہ کی شام راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ نے کانگریس کے دیگر رہنماوں اور سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کھجوراہو پولیس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور بی جے پی امیدوار اروند پٹریا اور ان کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کانگریس رہنما ڈگ وجئے سنگھ ہفتہ کی شام بھوپال سے کھجوراہو کا دورہ کیا اور ہلاک شدہ سلمان خان کے اہل خانہ سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ اور اہل خانہ کو تیقن دیا کہ وہ انہیں انصاف دلائیں گے۔

بعد ازاں سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجے سنگھ نے کانگریس کارکنوں اور ارکان خاندان کے ساتھ خان کے گھر سے کھجوراہو پولیس اسٹیشن تک مارچ کیا اور احتجاجی دھرنا دیا۔ ڈگ وجے سنگھ نے احتجاجی مارچ کے ایک مختصر ویڈیو کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کیا کہ ’’ہم کانگریس کارکن سلمان خان، چھتر پور کے تین کانگریسی امیدواروں اور ہزاروں کارکنوں کی لاشوں کے ساتھ کھجوراہو پولیس اسٹیشن کے باہر بیٹھے ہیں‘‘۔

کانگریس رہنما ڈگ وجے سنگھ نے دعویٰ کیا کہ "کھجوراہو پولیس ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے یہاں تک کہ مقدمہ بھی چند گھنٹے پہلے ہی درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے جرم کے عینی شاہدین کے بیانات بھی ابھی تک ریکارڈ نہیں کیے"۔ ڈگ وجے سنگھ نے مزید کہا کہ خان کے اہل خانہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک کوئی گرفتاری نہیں ہو جاتی لاش کو دفن نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: دگ وجے سنگھ نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ ’’میں ریاست بھر کے کانگریس کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کھجوراہو میں اپنے کارکنوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف متحد ہوجائیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ کانگریس کارکن سلمان خان کا بے دردی سے قتل کیا گیا اور کانگریس کا پورا خاندان ان کے ارکان خاندان کے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔ کانگریس کارکن سلمان خان کی ہلاکت پر کانگریس رکن اسمبلی وکرم سنگھ نتیرجا نے جمعہ کو کھجوراہو پولیس اسٹیشن میں راج نگر اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار اروند پٹیریا اور 19 دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.