اندور: ریاست مدھیہ پردیش میں رواں ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں کے امیداروں کی جانب سے زور شور سے تشہیری مہم چلائی جا رہیں ہیں۔
اسی درمیان اندور میں صوبائی مجلس اتحاد المسلمین کے سابق صدر ڈاکٹر نعیم انصاری کو اسمبلی انتخاب میں حصہ نہ لینے کے لیے فون پر دھمکی ملی ہے۔ نامعلوم شخص نے ایم آئی ایم کے رہنما کو انتخابات سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اندور کہ کھجرانہ تھانہ علاقے میں رہنے والے مجلس اتحاد المسلمین کے سابق صوبائی صدر ڈاکٹر نعیم انصاری سے نامعلوم افراد نے فون پر بد کلامی کی اور الیکشن میں حصہ نہ لینے کی دھمکی دی ہے۔ ڈاکٹر انصاری نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اب پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
کھجرانہ جانچ افسر کا کہنا ہے مجلس کے سابق صدر ڈاکٹر نعیم انصاری نے شکایت کی ہے کہ کسی نے ان سے فون پر بد کلامی کی اور اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے دھمکی دی ہے ہم نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:BJP Candidates بی جے پی کے دو ایسے امیدوار جن کی ایک نہیں کئی بیویاں ہیں
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں اس مہینے کی 17 تاریخ کو 230 اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے جس میں مجلس اتحاد المسلمین نے اندور جبل پور اور برہان پور میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے جن کی تعداد بھی محدود ہے۔