ETV Bharat / state

EOW Raids in Madhya Pradesh ای او ڈبلیو نے مدھیہ پردیش کے تین مقامات پر چھاپہ مار کارروائی - ای او ڈبلیو نے مدھیہ پردیش میں چھاپہ مارا

ای او ڈبلیو کی جبل پور اور ساگر یونٹ نے آج آمدنی سے زائد اثاثوں کی شکایت پر تین الگ الگ معاملات میں پانچ مقامات پر چھاپے مار کارروائی کی۔ ای او ڈبلیو ساگر نے ضلع نواری میں آبی وسائل کے محکمے کے ملازم کیلاش چندر مشرا کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ابتدائی تفتیش میں ای او ڈبلیو کو ملزم کے گھر سے قانونی آمدنی سے تقریباً 110 فیصد زائد اثاثوں کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔ EOW Raid in madhya pradesh

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 3:23 PM IST

جبل پور: مدھیہ پردیش اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کی جبل پور اور ساگر یونٹ نے آج آمدنی سے زائد اثاثوں کی شکایت پر تین الگ الگ معاملات میں پانچ مقامات پر چھاپے مارنے کی کارروائی کی۔ سرکاری معلومات کے مطابق ای او ڈبلیو ساگر نے ضلع نواری میں آبی وسائل کے محکمے کے ملازم کیلاش چندر مشرا کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ابتدائی تفتیش میں ای او ڈبلیو کو ملزم کے احاطے سے قانونی آمدنی سے تقریباً 110 فیصد زائد اثاثوں کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔ ملزم کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری کارروائی ای او ڈبلیو جبل پور یونٹ نے منڈلا کے نین پور کمیٹی کے منیجر گنیش جیسوال کے احاطے میں کی ۔ اس دوران تفتیشی ایجنسی کو ملزم کے احاطے سے قانونی آمدنی سے تقریباً 600 فیصد زیادہ اثاثوں کی معلومات ملی ہیں۔ اس معاملے میں ملزم اور اس کی بیوی کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔اسی طرح ای او ڈبلیو جبل پور نے منڈلا کے ایک دیگر کمیٹی منیجر راجو جیسوال کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔

ملزم کے احاطے سے قانونی آمدنی سے تقریباً 1100 فیصد زیادہ اثاثے کی معلومات ملی ہیں۔ ملزم اور اس کی بیوی سنگیتا جیسوال کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ای او ڈبلیو حکام نے تینوں معاملات کے اندراج کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Accounts of Chinese Controlled Entities ای ڈی کے چھاپے، چین کے زیر کنٹرول اداروں کے اکاؤنٹس منجمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.