ETV Bharat / state

الیکشن کمیشن کا اقدام غیر منصفانہ: دگ وجئے سنگھ - انتخابی مہم

دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے رہنما کمل ناتھ پر پابندی غیر منصفانہ اقدام ہے۔ ہم اس پر غور کر رہے ہیں کہ اس معاملے میں کیا قانونی قدم اٹھائے جائیں۔

الیکشن کمیشن کا اقدام غیر منصفانہ: ڈگ وجئے سنگھ

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 12:41 PM IST

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما دگ وجئے سنگھ نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی پر سوالیہ نشان کھڑا کیا۔

انھوں نے کہا "یہ ایک عجیب و غریب حکم ہے۔ الیکشن کمیشن کی ایڈوائزری کے بعد، کمل ناتھ نے مزید کوئی بیان نہیں دیا جس بیان کے بارے میں بتایا جارہا ہے، وہ 13 اکتوبر کا ہے۔ دگ وجئے سنگھ نے کہا 'میرے خیال میں یہ حکم غیر منصفانہ ہے۔ ہم اس پر غور کر رہے ہیں کہ اس معاملے میں کیا قانونی قدم اٹھائے جائیں۔

الیکشن کمیشن نے بار بار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے رہنما کمل ناتھ کی 'اسٹار کیمپینر' کی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کمل ناتھ کے اسٹار کیمپینر کی حیثیت کو منسوخ کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اگر کمل ناتھ کمیشن کے حکم کے بعد کسی بھی انتخابی مہم میں شامل ہوتے ہیں تو متعلقہ اسمبلی حلقے کا امیدوار انتخابی مہم کے اخراجات خود ہی برداشت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھوپال میں فرانس کے خلاف احتجاج کے بعد دو ہزار افراد کے خلاف مقدمہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.